ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / خاکروب انہیں ملنے والی تنخواہ اور سہولتوں سے ناواقف

خاکروب انہیں ملنے والی تنخواہ اور سہولتوں سے ناواقف

Fri, 30 Dec 2016 20:04:55    S.O. News Service

بنگلور:30/دسمبر(ایس او نیوز)برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی طرف سے خاکروبوں کو دی جارہی تنخواہ کے ساتھ مزید کیا سہولتیں بشمول پی ایف ای ایس آئی وغیرہ مہیا کرائی جارہی ہیں۔اس کے بارے میں خاکروبوں کو اب تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ یہ بات آج بی بی ایم پی کی ہیلتھ کمیٹی کے چیرمین اور ممبران کو جب پتہ چلی تو وہ خود بھی حیرت زدہ ہوگئے، آج صبح ہیلتھ کمیٹی چیرمین آنند کمار اور کمیٹی کے دیگر اراکین کے ہمراہ جب مارتھلی، بلندور اور دیگر وارڈوں میں خاکروبوں کے کام کا اچانک معائنہ کیا تو انہیں پتہ چلاکہ بی بی ایم پی کی طرف سے دی جارہی تنخواہ اور سہولیات کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں ہے۔ کمیٹی کے معائنہ کے دوران علاقہ کا ہیلتھ آفیسر موجود نہیں تھا۔ کمیٹی کے چیرمین اور ممبران نے جب خاکروبوں سے دریافت کرنا چاہا کہ انہیں بی بی ایم پی کی طرف سے جو تنخواب دی جارہی ہے اس کی رقم اور انہیں مہیا کرائی جارہی ای ایس آئی اور پی ایف کی سہولت کے بارے میں کیا جانکاری ہے، تو خاکروب کوئی جواب نہیں دے پائے۔ فوری طور پر کمیٹی کے چیرمین نے ہیلتھ آفیسر سے رابطہ کیا، لیکن ہیلتھ آفیسر نے فون نہیں اٹھایا۔ انہوں نے خاکروبوں سے کہاکہ انہیں تنخواہ کے ساتھ کیا سہولت دی جارہی ہے اس کی جانکاری کرنا ان کا حق ہے۔یہاں خاکروبوں کو یونیفارم،گندگی اٹھانے کیلئے بلاؤز اور جوتے بھی مہیا نہیں کرائے گئے تھے، جس پر کمیٹی کے اراکین نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اور کہاکہ اس طرح کی حرکتوں سے خاکروبوں کی صحت پر مضر اثرات پڑیں گے۔ آنند نے کہاکہ بار بار فون کرنے کے باوجود بھی اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے ہیلتھ آفیسر کے خلاف وہ بی بی ایم پی کمشنر سے شکایت کریں گے۔


Share: